پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تقریباً 300 دیہاتوں کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ہسپتال ضروری سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی سے دوچار ہے۔ اس سے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ میں نہ صرف ضلع کے 300 دیہاتوں کے بیماری علاج کروانے کے لئے آتے ہے بلکہ شوپیاں اور بڈگام کے مریض بھی یہاں پر علاج کے لیے آتے ہیں۔ ہسپتال میں چوبیس گھنٹے مریضوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔انہیں صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے مناسب عملے کی ضرورت ہوتی ہے۔گزشتہ چند سالوں میں ہسپتال کے ڈاکٹروں کا تبادلہ کیا گیا۔ ان کی جگہ کس دوسرے ڈاکٹر کو نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے ضلع ہسپتال میں اس وقت 23 کے قریب ڈاکٹروں کی کرسیاں کھا لی ہیں۔
اس سلسلے میں مزمل منظور نے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان آسامیاں کی پر کرنے کی جلد از جلد کوشش کرے تاکہ مریضوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تقریباً ہر طرح کی سہولیات میسر ہے لیکن طبی و نیم طبی عملے کی کمی کی وجہ سے ان سہولیات کا فاعدہ بیماری کو نہیں پہنچتا ہیں۔