اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے 79 واقعات'

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد سے جموں و کشمیر میں شدت پسندی کے کل 79 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

'دفعہ 370 کی منسوخ کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے 79 واقعات'
'دفعہ 370 کی منسوخ کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے 79 واقعات'

By

Published : Mar 17, 2020, 6:15 PM IST

مملکتی وزیر برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں کہا کہ 5 اگست 2019 سے 10 مارچ 2020 کے درمیان جموں و کشمیر میں کوئی بڑا شدت پسندانہ حملہ نہیں ہوا۔'

جی کشن ریڈی نے سوال کے جواب میں کہا کہ' 5 اگست 2019 سے 10 مارچ 2020 کے دوران جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 79 عسکریت پسندی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں 49 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔'

ایک اور سوال کے جواب میں ریڈی نے کہا کہ' جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر 14 فروری 2019 میں ہوئے خودکش حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details