اردو

urdu

ETV Bharat / state

منڈی میں یومِ جمہوریہ کی تقریب منعقد - چوہدری جاوید اقبال

خطہ پیرپنجال میں بھی مختلف مقامات پر پروگرام منعقد ہوئے، سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں پرچم کشائی کی گئی اور مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر نوجونوں کی قربانی کو یاد کیا گیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

71th republic day ceremony was held in mandi, poonch
منڈی میں یومِ جمہوریہ کی تقریب منعقد

By

Published : Jan 26, 2020, 4:53 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 4:54 PM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ تحصیل منڈی کے بائیز ہائر سکنڈری اسکول منڈی میں بھی 71 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اور جگہ جگہ قومی پرچم لہرایا گیا۔

منڈی میں یومِ جمہوریہ کی تقریب منعقد

خطہ پیرپنجال میں بھی مختلف مقامات پر پروگرام منعقد ہوئے، سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں پرچم کشائی کی گئی اور مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر نوجونوں کی قربانی کو یاد کیا گیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ جہاں تحصیلدار منڈی چوہدری جاوید اقبال نے قومی جھنڈا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی-

اپنے پیغام میں تحصیلدار منڈی چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ یہ دن پورے ملک میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے- اس ملک میں تمام مزاہب کے لوگ اپنی مذہبی آزادی سے رہتے ہیں - آپسی بھائی چارہ اور اخوت کی مثال برسوں سے قائم چلی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا مادرِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

اس موقع پر تمام تحصیل آفیسران کے ساتھ ساتھ منڈی کی معززین بھین بڑی تعداد میں موجود تھے- پروگرام میں سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے بچوں اور بچیوں نے رنگارنگ ثقافتی، تمدنی، تہزیبی پروگرام پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر بچوں کی حوصلہ افضائی کی گئی اور بچوں اور بچیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Last Updated : Feb 25, 2020, 4:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details