تقریب میں ایل جی کے مشیر فاروق خان نے تقریر کرتے ہوئے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت، جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کےلیے متعدد اقدام کر رہی ہے۔
تقریب میں سرکاری افسران، سیکورٹی اہلکار اور بی جے پی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مارچ پاس کیا گیا اور اسکولی بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔
سٹیڈیم کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔
وہیں انتظامیہ کی جانب سے وادی میں موبائل خدمات کو اتوار کی نصف شب سے ہی معطل کردیا گیا تھا اور سنوار علاقے تک تمام رابطہ سڑکوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا تھا۔ کسی بھی عام شہری کو سنوار علاقے کیطرف آنے یا جانے کی اجازت نہیں تھی۔