ذرائع کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے سے تعلق رکھنے والے علی محمد کمہار ولد محد سلطان کمہار کی موت سنٹر جیل سرینگر میں اس وقت ہوئی جب وہ غسل خانے میں گر پڑے۔
سنٹرل جیل سرینگر میں 70 سالہ ایک قیدی کی موت - jammu kashmir
سنڑل جیل سرینگر میں اتوار کو ایک 70 سالہ قیدی کی موت ہوئی ہے ۔
![سنٹرل جیل سرینگر میں 70 سالہ ایک قیدی کی موت سنڑل جیل سرینگر میں ہوئی 70 سالہ ایک قیدی کی موت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7805853-388-7805853-1593339611573.jpg)
اگرچہ مذکورہ قید کو جیل انتظامیہ نے فورا نزدیکی اسپتال پہنچایا۔ لیکن ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔سنڑل جیل سرینگر کے میڈیکل آفس کے مطابق معمر 70 سالہ قید کی طبی جانچ متواتر طور سکمز صورہ میں ہوتی رہی ہے۔
لیکن اتوار کی صبح غسل خانے میں گر جانے اس کی موت اچانک واقع ہوئی۔واضح رہے مزکورہ شخص اپنی بہو کی خودکشی معاملے میں ایف آئی آر نمبر 25/2019کے تحت سیکشن 306،498اے اور 304 کے تحت گزشتہ سال 19 ستمبر سے سنٹرل جیل میں زیر حراست تھے۔ادھر ایس ایس پی سنٹرل جیل سرینگرنے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے ایک خطہ کے ذریعے اجازت مانگا ہے۔