باسط ریاض کل اپنے گھر کی تیسری منزل پر کھیلتے کھیلتے کھڑکی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال راجپورہ لے جایا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے بچے کی نازک حالت کو دیکھ کر اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا تھا۔ نازک حالت کی وجہ سے کمسن بچے کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔