مذکورہ گاؤں میں تیندوے کی موجودگی سے دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق پہرپیٹھ گاؤں میں سہ پہر کو اس وقت خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب گاؤں میں ایک تیندوے گھر کے صحن میں بیٹھے دو خواتین سمیت ایک مرد کو شدد طور زخمی کردیا۔

اگرچہ مقامی لوگوں نے ڈنڈے ۔لاٹھیاں کلہاڈیاں ہاتھوں میں لیکر تیندوے کو بگانے کی کوشش کی لیکن تیندوے نے ان لوگوں پر واپس حملے کرکے کئی افراد جن میں منظور احمد ڈارولد عبدالجبار ڈار۔بختی زوجہ غلام نبی ڈار۔میمہ زوجہ سرور خان۔مشتاق احمد گنائی ولد عبدالاحد گنائی۔مہجور احمد گنائی ولد غلام نبی ۔مشتاق احمد گنائی ولی محمد۔بابر ڈار ولد غلام احمد ڈار کو زخمی کر دیا۔
اسی دوران محکمہ ویلڈ لائف اور پولیس کی ایک ٹیم جائے واقع پر پہنچ گئے اور تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کی۔
اس دوران تیندوں نے محمد افضل ڈار ولد محی الدین ڈار کے رہائشی مکان میں پناہ لی تاہم مکان کے تمام افراد گھر سے باہر تھے، تاہم کافی مشاقت کے بعد محکمہ ویلڈ لائف اور پولیس نے تیندوے کو مکان کے کمرے میں بے ہوش کرکے پکڑلینے میں کامیابی حاصل کی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی تاہم تمام زخمی کو نزدیکی اسپتال منتقل کرکے ان کی مرہم پٹی کردی گئی ۔