جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹرز میں بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آنے سے 65سالہ خاتون ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹرز میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں تاہم پا کستانی فائرنگ کی زد میں آنے سے 65 سالہ ریشم بی زوجہ محمد اعظم ساکنہ لنجوٹ ہلاک ہوگئیں جبکہ حاکم بی زوجہ محمد شریف زخمی ہو ئی ہیں۔