اردو

urdu

کشمیر میں 4-جی انٹرنیٹ بحال کرنے کی تیاری

By

Published : Jul 28, 2020, 12:05 AM IST

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ایک برس کے بعد اب 4-جی انٹرنیٹ کے بحال کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کی جموں و کشمیر کے کچھ سیاسی رہنما اچانک مرکزی کے زیر انتظام ریاست کو دوبارہ سے ریاست کا درجہ دلانے کے لیے بیانات جاری کر رہے ہیں
میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کی جموں و کشمیر کے کچھ سیاسی رہنما اچانک مرکزی کے زیر انتظام ریاست کو دوبارہ سے ریاست کا درجہ دلانے کے لیے بیانات جاری کر رہے ہیں

مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں گزشتہ برس پانچ اگست کو دفع 370 کو منسوخ کیا گیا تھا، جس ایک برس گزر جانے کے بعد یعنی اب پانچ اگست کو ہی دوبارہ 4-جی انٹرنیٹ کی کی سہولیات مہیا کرانے کی تیاری پر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میرے دوست کے مطابق مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کو دوبارہ سے ریاست کا درجہ دینے کا عمل رواں برس پندرہ اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کانگریس سینیئر رہنما طارق حمید قرہ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ کچھ سیاستدان اس وقت جموں و کشمیر کو واپس ریاست کا درجہ دلانے کے لیے بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے ہو رہا ہے، کیونکہ اس حوالے سے فیصلہ پہلے ہی کچھ منتخب افراد کی جانب سے لے لیا گیا ہے۔

میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کی جموں و کشمیر کے کچھ سیاسی رہنما اچانک مرکزی کے زیر انتظام ریاست کو دوبارہ سے ریاست کا درجہ دلانے کے لیے بیانات جاری کر رہے ہیں

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کی جموں و کشمیر کے کچھ سیاسی رہنما اچانک مرکزی کے زیر انتظام ریاست کو دوبارہ سے ریاست کا درجہ دلانے کے لیے بیانات جاری کر رہے ہیں، اس تعلق سے فیصلہ کچھ منتخب افراد نے پہلے ہی لے لیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سب بس نیک نامی کے لیے ہو رہا ہے'۔

کانگریس سینیئر رہنما طارق حمید قرہ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ کچھ سیاستدان اس وقت جموں و کشمیر کو واپس ریاست کا درجہ دلانے کے لیے بیانات دے رہے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میرے دوست کے مطابق مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کو دوبارہ سے ریاست کا درجہ دینے کا عمل رواں برس پندرہ اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تاہم علاقے میں آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو فورجی انٹرنیٹ بحال کرنے کی بات ہو چکی ہے'۔

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ایک برس کے بعد اب 4-جی انٹرنیٹ کے بحال کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے

واضح رہے کہ قرہ سابق رکن پارلیمان ہیں اور انہوں نے سنہ 2014 عالمی انتخابات میں بطور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ کو 40 ہزار ووٹز سے ہرایا تھا، یہ عبداللہ کے لیے گزشتہ چار دہائیوں میں پہلی اور شرمناک ہار تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے اتحاد سے ناخوش تھے، جس کے بعد انہوں نے ستمبر سنہ 2016 میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے آئے پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کرلی تھی۔

میرے دوست کے مطابق مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کو دوبارہ سے ریاست کا درجہ دینے کا عمل رواں برس پندرہ اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس علیٰحدگی کے بعد سنہ 2017 کے فروری میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے اور بعد میں انہیں کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details