پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جنموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 55 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے ہاکی گراؤنڈ میں ضلع کے محتلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے مکسڈ مارشل آرٹس تربیتی پروگرام کا انقعاد کیا تھا۔ایم ایم اے تربیتی کیمپ کے انعقاد پر نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
اس تربیتی پروگرام کے لئے ایم ایم اے کھلاڑی اویس یعقوب کو منتخب کیا گیا تھا جو ایم ایف این معاہدہ جیتنے والے کشمیر کے پہلے فائٹر بن ہیں۔ اویس یعقوب ضلع پلوامہ کے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی ہے۔وادی کے پہلے کھلاڑی ہے جس نے میٹرکس فائٹ نائٹ سے معاہدہ کیا ہوا ہے۔ اس طرح سے وہ جموں وکشمیر کے پہلے فائٹر بن گئے ہیں۔ ایم ایف این فلم پروڈیوسر اور سابق اداکارہ عائشہ شراف کے ذریعہ قائم کردہ ہندوستان کے سب سے بڑے مکسڈ مارشل آرٹس پلیٹ فارم ہیں۔