سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پریژنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ای ٹی وی بھارت کی فراہم کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق قتل کے الزام میں 1045، عصمت دری کے الزام میں 541، آرمز ایکٹ میں 208، این ڈی پی ایس میں 1504، یو اے پی اے میں 740 انڈر ٹرائل اس وقت جموں و کشمیر کی جیلوں میں قید ہیں۔
وہیں انڈر ٹرائل کی عمر کے حوالے سے عدد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 19 سے 25 برس کے 1322 انڈر ٹرائل ہیں جن میں 1273 لڑکے جبکہ دیگر 49 لڑکیاں ہیں۔ اسی طرح 61 برس سے زیادہ عمر کے کل 119 انڈر ٹرائل ہیں جن میں 9 خواتین اور 110 مرد ہیں۔ اس کے مزید 26 سے 35 برس کے زمرے میں ایک خواجہ سرا ہے، جو پی او سی ایس او کے الزام میں زیر حراست ہے۔ یہ کل 4646 انڈر ٹرائل میں واحد خواجہ سرا ہے۔
جہاں تک زیر سماعت افراد کی تعلیمی قابلیت کا تعلق ہے، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ "63 خواتین سمیت 1034 ناخواندہ ہیں، ایک خاتون سمیت 93 پوسٹ گریجویٹ ہیں اور 10 ایسے ہیں جن کے پاس پیشہ ورانہ ڈگریاں ہیں۔ واحد ٹرانسجینڈر زیر سماعت نے 10ویں کے امتحانات پاس نہیں کیے ہیں۔