اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 463 نئے کیسز، 14 اموات - کشمیر میں کووڈ 19

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلٹین کے مطابق ہفتے کے روز 463 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ تازہ کیسوں میں 382 کشمیر سے اور 81 جموں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 463 نئے کیسز، 14 اموات
کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 463 نئے کیسز، 14 اموات

By

Published : Aug 9, 2020, 7:00 AM IST

میڈیا بلٹین میں ضلع وار تفصیلات کے مطابق سرینگر میں 178، بارہمولہ 20، کولگام 01، شوپیاں 06، اننت ناگ 23، کپواڑہ 21، پلوامہ 38، بانڈی پورہ 10، گاندربل 24، جموں 40، کٹھوعہ 15، راجوری 02، ادھم پور 01، سامبا 07، پونچھ 12 اور کشتواڑ 04 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 468 اموات ہو چکی ہیں۔ ان میں کشمیر میں 434 اور جموں میں 34 اموات شامل ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ اس دوران مزید 449 کووڈ 19 مریض صحتیاب ہوکر مختلف اسپتالوں سے رخصت کیے گئے۔ ان مریضوں میں 181 جموں سے اور 268 کشمیر سے ہیں۔

کشمیر میں سرینگر 6000 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد بارہمولہ 2093، پلوامہ 1807، کولگام 1594، بڈگام 1523، شوپیاں 1514، اننت ناگ 1438، کپواڑہ 1230، بانڈی پورہ 972، اور گاندربل میں 654 کیسز ہیں۔

جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں 1513، راجوری 756، رامبن 576، کٹھوعہ 589، ادھمپور 619، سامبا 485، ڈوڈہ 302، پونچھ 265، ریاسی 214، اور کشتواڑ میں 163 معاملات ہیں۔ نئے کیسوں کے ساتھ ہی مجموعی طور پر یہ تعداد 24390 ہوگئی۔ کشمیر میں 18908 اور جموں میں 5482 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details