اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs of Hazrat Baba Hyder Reshi: اننت ناگ میں حضرت بابا حیدرریشیؒ کا 457 واں عرس - Urs of Hazrat Baba Hyder Reshi in Anantnag

اننت ناگ میں حضرت بابا حیدرریشیؒ کا 457 واں سالانہ پانچ روزہ عرس نہایت ہی عقیدت واحترام سے رواں پرس منایا جا رہا ہے۔ 457th annual Urs of Hazrat Baba Hyder Reshi in Anantnag

اننت ناگ میں حضرت بابا حیدرریشیؒ کا 457 واں عرش
اننت ناگ میں حضرت بابا حیدرریشیؒ کا 457 واں عرش

By

Published : May 30, 2022, 8:49 PM IST

اننت ناگ:وادی کشمیر کو اولیاء کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ یہاں کی درگاہیں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مثال پیش کرتی ہیں۔ انہیں درگاہوں میں اننت ناگ کے وسط میں واقع حضرت بابا حیدر ریشیؒ کی درگاہ بھی شامل ہے، جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ حاضری لگاتے ہیں۔ Urs of Hazrat Baba Hyder Reshi


حضرت بابا حیدرریشیؒ کا 457 واں سالانہ پانچ روزہ عرس نہایت ہی عقیدت و احترام سے رواں پرس منایا جا رہا ہے۔ بابا حیدر ریشیؒ کے درگاہ میں حاضری کے لیے آئے زائرین کا آنا مسلسل جاری ہے۔ عرس کے دوران جموں کشمیر کے اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں عقیدت یہاں حاضری دینے آتے ہیں۔ ان میں ہندو، مسلم، سکھ، عسائی اور مقامی پنڈت سبھی طبقہ کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

ان ایام میں یہاں کے ہندو، مسلم اور سکھ طبقے کے لوگ گوشت و مچھلی کے پکوان کو ترک کر دیتے ہیں کیونکہ بابا حیدر ریشیؒ نے تاحیات گوشت اور مچھلی کی پکوان کا استعمال نہیں کیا تھا۔ اس دوران درگاہ کمیٹی کی جانب سے عقیدت مندوں کے لیے تمام ضروری سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں تاکہ کسی بھی زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details