اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: فوج میں بھرتی کے لیے ہزاروں رجسٹریشن - undefined

فوج میں بھرتی ہونے کے لیے کشمیر میں نوجوان کافی پرجوش نظر آرہے ہیں اور ریاست کے تین اضلاع میں 40 ہزار سے زائد نوجوانوں نے فوج میں بھرتی ہونے کی درخواست دے کر اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

کشمیر: فوج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کا جوش و خروش

By

Published : Nov 3, 2019, 4:46 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں چل رہی فوج کی بھرتی کے لیے 40 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

فوج میں بھرتی کے لیے پہلے روز اتوار کو منعقدہ بھرتی ریلی میں تقریبا تین ہزار نوجوان فزیکل ٹیسٹ میں شامل ہوئے۔

فوج کی جانب سے بھرتی کے لیے سانبہ کے ساتھ ساتھ جموں اور کٹھوا اضلاع میں بھی بھرتی مہم چلائی جا رہی ہے۔ 3 نو مبر سے 12 نومبر کے درمیان چلنے والی اس بھرتی ریلی کے کامیاب انعقاد میں فوج کا گرج ڈویژن، ضلع پولیس اور انتظامیہ مصروف ہے۔

اس میں شامل ہونے والے نوجوانون بھی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل دیویندر آنند نے کہاکہ’’بھرتی ریلی میں کثیر تعد اد میں نوجوان شامل ہو رہے اور تینوں اضلاع میں 44،000 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’بھرتی کے عمل میں مکمل كمپیوٹرایزڈ اور شفافیت پر مبنی ہے جبکہ ہر چیز کی نگرانی کی جا رہی ہے‘‘۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھرتی میں شرکت کرنے والوں کو کسی بھی دلال کو پیسہ نہیں دینا چاہئے کیونکہ بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت ہے اور آخری سلیکشن صرف فیزیکل، تحریری اور طبی ٹیسٹ کے بعد ہی کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details