لاک ڈاون کے سبب راجستھان کے شہر کوٹہ میں پھنسے کوچنگ کرنے والے طلبا کے گھر لوٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔اس کے تحت کوٹہ کے چار بس مراکز س 14 بسوں میں 400 طلبا کو روانہ کیا گیا ۔اسکے علاوہ اسٹوڈنٹس ویلفیر سوسائٹی کیجانب سے افطار کے لئےخشک میوے اور پھل بانٹے گئے۔
کوٹہ میں لاک ڈاون کےسبب پھنسے کوچنگ کرنے والے تقریبا 400 کشمیری طلبا 14 بسوں میں روانہ کیا گیا ۔ ان کشمیری طلبا کو سری نگر ،جموں اور لداخ کےلئے روانہ کیا گیا ہے ۔اور ساتھ ہی ان طلبا کےلئے افطاری کےطورپر خصوصی انتظامات بھی کئے گئے۔
دراصل کھانے کے پیکٹاور ناشتہ کےساتھ ساتھ روزہ رکھنے والےطلبا کو اسٹوڈنٹس ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے افطار کےلئےپھلاور خشک میوے بھی دئے گئے۔