سکیمز صورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اہنگر نے کہا کہ 'گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم لوگوں کو وبائی امراض کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر اہنگر نے کہا کہ 'ہم نے ہر مریض کی سفری تاریخ سے نگرانی کی اور ان کے نمونے بھی جانچ کے لیے لئے ہیں۔مجموعی طور پر 41 نمونے لئے گئے جن میں سے 40 منفی آئے ہیں جبکہ ایک معاملے کی رپورٹ کا انتظار ہے۔'
کوروناوائرس: 'کشمیر میں 41 نمونوں میں سے 40 منفی' انہوں نے کہا کہ قومی انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے منظوری ملنے کے بعد سکمز اب 19 نامزد ٹیسٹنگ مراکز میں سے ایک ہے۔
ڈاکٹر اہنگر نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ' جب تک کوئی ہنگامی صورتحال موجود نہ ہو تب تک وہ اسپتالوں میں جانے سے باز رہیں۔'
انہوں نے کہا: 'ہمارے پاس کورونا وائرس کے اب تک 21 مشتبہ مریض آئے ہیں۔ ان میں سے ہم نے چار مریضوں کو ہسپتال سے رخصت کیا ہے۔ گھروں میں انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان کے ساتھ فون پر بات ہوتی رہتی ہے اور ان سے ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔ جو باقی 17 مشتبہ مریض ہیں ان میں سے 15 کو ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ وہ بالکل تندرست ہیں۔ انہیں معمولی بیماریوں کا سامنا ہے جس کے لئے ان کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا: 'اب جو دو مشتبہ مریض بچتے ہیں ان کو علاحدگی وارڈوں میں رکھا گیا ہے۔ ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ ان کی رپورٹ موصول ہوتی ہی ان کا آئندہ کا علاج شروع ہوگا۔