جموں و کشمیر کے طلباء کو پیرامیڈیکل اور ہوٹل مینجمنٹ ڈگری کورسز میں اضافی سیٹیں ملیں گی اور پہلی بار وزیر اعظم کی خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے تحت جموں و کشمیر اور لداخ کے طلبا کے لیے اسرو میں خلائی، سائنس اور ٹکنالوجی میں ڈگری کورسز کے لئے چھ سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ایک بیان کے مطابق یہ ساری تفصیلات کمشنر سکریٹری ہائر ایجوکیشن طلعت پرویز نے جموں و کشمیر اور لداخ کے طلباء کے لیے پی ایم ایس ایس ایس کے سلسلے میں اے آئی سی ٹی ای، نئی دہلی کے چیئرپرسن کے ساتھ ایک میٹنگ میں بتائیں۔
اس میٹنگ میں ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، نوڈل پرنسپل جموں، نوڈل پرنسپل سرینگر اور کنسلٹنٹ پی ایم ایس ایس نے شرکت کی۔