اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: چار منشیات فروش گرفتار

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں پولیس نے چار منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

ادھمپور: چار منشیات فروش گرفتار
ادھمپور: چار منشیات فروش گرفتار

By

Published : Jan 29, 2020, 9:29 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:54 AM IST

پولیس اہلکار نے کہا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جکھانی میں چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ۔ دونوں کی شناخت گگندیپ سنگھ اور امندیپ سنگھ کے طوعر پر ہوئی ہے اور ان کا تعلق پنجاب کے لدھیانہ سے ہے۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ ایک اور واقعے میں دیگر منشیات فروش جس کی شناخت محمد ماجد کے نام سے ہوئی ہے کو 10 گرام ہیروئن برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

؎انہوں نے کہا کہ رام نگر کے جیون سنگھ نامی دوسرے منشیات فروش کو سرکلر روڈ کے علاقے سے سات گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تین مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details