اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرگل میں 4.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا - ladakhs

نیشنل سینٹر برائے سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ جمعرات کے روز لداخ کے کرگل میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 تھی۔

کرگل میں 4.2 زلزلہ محسوس کیا گیا
کرگل میں 4.2 زلزلہ محسوس کیا گیا

By

Published : Oct 8, 2020, 10:47 AM IST

یہ زلزلہ صبح 9 بجکر 22 منٹ پر 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔

این سی ایس نے ٹویٹ کیا کہ "ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 تھی۔

زلزلے میں کسی کے زخمی ہونے یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

لداخ میں 72 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 6 اکتوبر کو صبح 5 بج کر 5 منٹ پر لیہہ میں 5.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details