اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: گجر برادری کے 38 اراکین نے کامیابی حاصل کی - 280 ڈی ڈی سی نشستوں

گجر جموں و کشمیر میں کشمیریوں اور ڈوگروں کے بعد تیسری سب سے بڑی آبادی پر مشتمل ہیں اور 1947 سے جمہوری عمل میں قابل ستائش کردار ادا کر رہے ہیں۔

گجر برادری کے 38 اراکین نے کامیابی حاصل کی
گجر برادری کے 38 اراکین نے کامیابی حاصل کی

By

Published : Dec 24, 2020, 7:25 AM IST

جموں و کشمیر میں پہلی بار ہونے والے ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات میں گجر برادری کے 38 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس بات کی جانکاری گوجر برادری کی ایک تعاون یافتہ تنظیم ٹرائبل ریسرچ اینڈ کلچرل فاؤنڈیشن کے ایک سروے نے دی ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ 280 ڈی ڈی سی نشستوں کے لئے رائے شماری میں منتخب ہونے والے کمیونٹی کے 38 اراکین میں سے جموں صوبے میں گوجر بکروال کمیونٹی کے 26 اراکین کا سب سے بڑا حصہ ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں خطوں سے 15 قبائلی خواتین کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

سروے میں کہا گیا کہ گوجر برادری کے متعدد آزاد امیدواروں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

سروے جاری کرنے والے ایک محقق جاوید راہی نے کہا ' آٹھ مرحلے کی پولنگ میں گوجر برادری کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ قبائلی نوجوان منتخب ہوئے ہیں جن کے نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا گیا تھا اور ہم ان سب کی تعریف کرتے ہیں۔'

سروے میں کہا گیا ہے کہ گوجر برادری کے سب سے زیادہ فیصد ضلع پونچھ میں منتخب ہوئے تھے۔

راہی نے کہا کہ گوجر جموں و کشمیر میں کشمیریوں اور ڈوگروں کے بعد تیسری سب سے بڑی آبادی پر مشتمل ہے اور 1947 سے جمہوری عمل میں قابل ستائش کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تقریبا 28 امیدواروں کو کم مارجن کے ساتھ انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details