اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ میں کورونا وائرس کے 38 کیسز - کوویڈ 19 میں اضافے

لداخ میں آج کم از کم 38 کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس طرح سے لداخ میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 594 تک پہنچ گئی ہے۔

لداخ میں کورونا وائرس کے 38 کیسز
لداخ میں کورونا وائرس کے 38 کیسز

By

Published : Jun 18, 2020, 4:13 PM IST

لداخ کے محکمہ صحت کے مطابق لداخ میں کووڈ 19 میں مزید 38 افراد کی مثبت رپورٹ آئی ہے جس میں 11 لیہہ سے اور 27 کرگل سے ہے۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'لداخ میں کووڈ 19 فعال کیسز کی تعداد 594 تک پہنچ گئی ہے جس میں 115 معاملے ضلع لیہہ میں اور 479 معاملے ضلع کرگل میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع لیہہ سے چھ اور کرگل ضلع سے ایک اور مریض کورونا سے صحت یاب ہوا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ اب تک ضلع لیہہ میں 66 اور کرگل ضلع میں 26 مریضوں کو کووڈ ہسپتالوں سے علاج کر کے ڈسچارج کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کے تمام 594 فعال کیسز کی حالت تشویشناک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details