کپوارہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں واقع بس اسٹینڈ کے قریب آتشزدگی کے واقعے میں درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ اس آتشزدگی میں بھاری مالی نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ دکانداروں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کپوارہ قصبے میں تمام دکانوں کے اداروں کے فائر سیفٹی آڈٹ کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
کپوارہ میں بھیانک آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر راکھ
Kupwara Fire Incident: ضلع ترقیاتی کمشنر آیوشی سوڈان نے کپوارہ میں بس اسٹینڈ پر پیش آئے آتشزدگی کے واقعے کے بعد متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ دکانداروں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
Published : Jan 5, 2024, 12:03 PM IST
یہ بھی پڑھیں:ڈائریکٹر سیریکلچر نے گاندربل میں وی بی ایس وائی میں شرکت کی
ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کا مناسب خیال رکھیں تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ ضلع ترقیاتی کمشمر کپواڑہ نے بس اسٹینڈ کپواڑہ کے آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دکانداروں سے فائر سیفٹی کے حوالے سے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ وہ اپنی دکانوں میں آگ پر قابو پانے کے لیے آلات رکھیں تاکہ اس طرح کے واقعے سے کچھ حد تک خود کو بچایا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ موسم سرما کے دوران کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں عموماً اضافہ درج کیا جاتا ہے جن میں بڑے پیمانے پر گھر بار اور مال مویشی کا نقصان ہوتا ہے۔