آج 30 مریضوں کو اس سنٹر سے ان کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے اور بقیہ مریضوں کو شاہ کوٹ کے کووڈ 19 سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
تبلیغی جماعت سے وابستہ مریضوں کی رپورٹ منفی تبلیغی جماعت کے ارکان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے مدت مکمل کی اور انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن سہولیات فراہم رکھی گئی تھی۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم اوڈی ریاض احمد ملک اور دیگر ڈاکٹر اور سیول انتظامیہ کے افسران بھی موجود رہے۔
ایس ڈی ایم اوڈی نے کہا کہ اب تک اس سنٹر میں 160 لوگوں نے کورنٹائین کا وقفہ مکمل کیا اور ان میں سے بیشتر لوگ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا ٹیسٹ منفی ہونے کے بعد انہیں یہاں سے رخصت کیا گیا۔