جموں و کشمیرکے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے افسران کے تبادلے سے متعلق ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق جموں میٹرو پولیٹن ریگولیٹری اتھارٹی کے ایڈیشنل چیف ایکزیکیٹو آفیسر، ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشن کے ایم ڈی / سی ای او اور سرینگر میٹرو ریل ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایم ڈی / سی ای او کمار راجیو رنجن اپنے فرائض کے علاوہ اب جموں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
امت شرما کو جموں ایسوسی ایٹڈ ہسپتال میں ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر آبی وسائل ریگولیٹری اتھارٹی کے سکریٹری محمد اکبر وانی کو تبدیل کر کے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے رکن کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔