اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ بارود برآمد

جموں و کشمیر پولیس نے نگروٹہ میں قومی شاہراہ پر ہونے والے تصادم میں ہلاک شدہ تین عسکریت پسندوں کے قبضے سے آئی ای ڈی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ بارود برآمد
عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ بارود برآمد

By

Published : Feb 1, 2020, 10:59 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:20 PM IST


گذشتہ روز جموں- سرینگر قومی شاہراہ پر عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی ختم ہونے کے بعد آج جموں و کشمیر پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہیں جو کہ نزدیکی مقام پر چھپایا گیا تھا اور یہ اسلحہ بارود نگروٹا میں کسی تیسرے شخص کی مدد سے استعمال کیا جاتا تاہم پولیس نے اسے برآمد کرکے بڑا حادثہ ہونے سے روک دیا ۔'

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے امریکہ شناخت کی سنیپر رائفل بھی برآمد کی گئی جس سے فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا تھا۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر نگروٹہ ٹول پلازا کے قریب سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تضادم ہوا جس میں تین عسکریت پسند ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details