اس سے قبل مرکزی حکومت نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت 20 لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج متعارف کیا تھا جس کے تحت چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں، ترجیحی شعبوں اور حساس طبقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تاہم جموں وکشمیر حکومت نے مختلف شعبوں اور قرض داروں جو کہ مرکزی حکومت کی پیکیج کے دائرے میں نہ آتے ہوں کے لئے اسی طرح کے امداد بہم رکھنے کی ضرورت محسوس کی۔
امدادی پیکیج کے تحت سیلز ٹیکس اور وی اے ٹی کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے 31 اکتوبر 2020ء تک عام معافی سکیم کو توسیع دی گئی ہے جبکہ جنوری سے مارچ 2020 ء تک جی ایس ٹی کلیمز کی باز ادائیگی کی تاریخ میں 15 اکتوبر 2020 تک اور اپریل سے جون 2020ء کے لئے 15 نومبر 2020 تک توسیع دی گئی۔