اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن 11 فروری سے شروع ہوگا - بین الاقوامی ہمالیہ سنو ریس

جموں میں جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کھیلو انڈیا پروگرام اور بین الاقوامی ہمالیہ سنو ریس کے تحت سرمائی کھیلو کے دوسرے ایڈیشن کے لئے کیے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن 11 فروری سے شروع ہوگا
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن 11 فروری سے شروع ہوگا

By

Published : Jan 7, 2021, 7:36 PM IST

وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں میگا نیشنل ایونٹ 11 فروری سے شروع ہوگا اور 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

اجلاس میں اے ڈی جی پی سیکیورٹی، اے ڈی جی ٹریفک، سیکرٹری سیاحت، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، ڈی جی یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، سیکرٹری جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل، ایم ڈی جے کے ایس آر ٹی سی، جوائنٹ ڈائریکٹر ہاسپیلٹی اینڈ پروٹوکول شریک تھے۔ اس کے علاوہ ڈویژنل کمشنر کشمیر، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، سرمائی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شامل تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً ایک ہزار کھلاڑیوں کے مختلف ایونٹس میں شرکت کی توقع ہے جس میں سنو اسکیئنگ، سنو بورڈنگ، کراس کنٹری، سنو شو ، سنو سائیکلنگ اور دیگر برف پر مبنی ایونٹس شامل ہیں۔

کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ افراد کو پریشانی سے پاک سہولیات کی فراہمی کے لئے سہولت مرکز، مہمان نوازی اور پروٹوکول خدمات، مہمانوں کا استقبال، آمد و رفت، بورڈنگ اور رہائش، سامان و سامان کی خریداری، تکنیکی ضروریات و دیگر معاملوں پر اجلاس میں بحث ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے کہا کہ گلمرگ اسکیئنگ کی بہترین مقامات میں سے ایک ہے اور بلا شبہ ملک کی سب سے بہترین مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری ایڈیشن ایک بڑی کامیابی تھی اور انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ اپنے جوانوں اور مشینری کو تیار کریں تاکہ وہ کھلاڑیوں، وی آئی پیز اور دیگر معاون عملے کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کریں۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے کے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ عملے کے اراکین کو پریشانی سے پاک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے مشیر نے اے ڈی جی پی ٹریفک سے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو لے جانے والی گاڑیوں کی آسانی سے نقل و حرکت کے لئے ضروری انتظامات کریں۔ انہوں نے اے ڈی جی پی سیکیورٹی کو بھی ہدایت دی کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے علاوہ کھلاڑیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضروری انتظامات کریں۔

کھلاڑیوں، وی آئی پیز، تکنیکی عملے، عہدیداروں اور دیگر کو رہائش کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مشیر نے محکمہ سیاحت، جے کے اسپورٹس کونسل، جے کے ٹی ڈی سی اور سرمائی کھیل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے کہا کہ جلد سے جلد اس کے لئے مناسب انتظامات کیے جائیں۔

اجلاس میں شریک کھلاڑیوں اور دیگر افراد کے لئے کووڈ 19 ٹیسٹ کی سہولت کے بارے میں بھی ایک اہم فیصلہ لیا گیا کہ یوٹی سے باہر آنے والے کھلاڑیوں اور معاون عملے کو اپنی کورونا منفی جانچ کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔ اس کے علاوہ کووڈ ۔19 کی جانچ کو تیز کرنے کے لئے جموں، سری نگر اور ٹنگمرگ میں تین کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔

متعلقہ محکموں اور ایسوسی ایشن کی کوشوں کو سراہتے ہوئے مشیر نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اسے ایک عظیم کامیابی حاصل ہو۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ٹیم کے مکمل کام اور بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تا کہ یہ یو ٹی کے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے یادگار ایونٹ بن جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details