جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے منتخب کردہ 20 نوجوان لڑکوں کا دوسرا گروپ گلمرگ میں 7 روزہ انٹروڈکٹری 'سکی کورس' کرے گا۔ اس دوران اس گروپ کو اسکیئنگ کی بنیاد سے متعارف کرایا جائے گا۔
محکمہ سیاحت کے ذریعہ تمام رہائش، بورڈنگ اور سکی کا سامان مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ سکی انسٹرکٹرز کی چار رکنی ٹیم ان لڑکوں کو اسکیئنگ کی تربیت دے رہی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹورزم کشمیر نے رواں موسم میں زیادہ سے زیادہ 6 گروپز کو اسکیئنگ کی تربیت دینے کے لئے ہفتہ وار کیلنڈر تیار کیا ہے۔ ان 6 گروپز میں دو گروپ خصوصی طور پر جموں و کشمیر سے باہر نوجوانوں کے لئے ہیں جس میں ایک لڑکیوں کا گروپ بھی شامل ہے۔ لڑکیوں کا ایک اور خصوصی گروپ جموں و کشمیر سے ہوگا۔