جموں و کشمیر بینک کے رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر ایس ای ٹی آئی) کی جانب سے بانڈی پورہ میں 29 امیدواروں کے ایک گروپ کو مہندی ڈیزائن اور بیوٹی پارلر پر ایک جامع تربیت دی گئی۔
تقریبا ایک ماہ تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد آج آر ایس ای ٹی آئی باغ بانڈی پورہ کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی بانڈی پورہ ہمدانی ایم حسین اور لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر مہراج الدین نقش اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر اویس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس طرح کے کورسز کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روزگار پر مبنی مختلف تجارتوں کے تحت تربیت حاصل کرنے کے لئے خود کو قابل اعتماد بنائیں جو بے روزگاری کو روکنے کے لئے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے اس طرح کے تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر آر ایس ای ٹی آئی کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی اس طرح کے تربیتی پروگراموں کے لئے مکمل تعاون فراہم کیا۔
اس سے قبل ابتدا میں ڈائریکٹر ، آر ایس ای ٹی آئی نے آر ایس ای ٹی آئی کی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا بعد ازاں امیدواروں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔