اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے 270 کارکنان سیکیورٹی تحویل میں

حالیہ دنوں وادی کشمیر میں بی جے پی کے کارکنان پرعسکریت پسندوں کے حملے کے بعد پولیس نے 270 کارکنان کو محفوظ مقامات پر رکھا ہے-

By

Published : Sep 2, 2020, 5:41 PM IST

بھاجپا کے 270 کارکنان سیکیورٹی تحویل میں
بھاجپا کے 270 کارکنان سیکیورٹی تحویل میں

بی جے پی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 270 کارکنان کو وادی کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی کی تحویل میں رکھا گیا ہے تاکہ ان پر عسکریت پسندوں کے حملے نہ ہو پائیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں نے بی جی پی سے منسلک سات افراد کو ہلاک کیا تھا جس کے نتیجے میں تمام کارکنان پر خوف طاری ہوا-

یکے بعد دیگرے حملوں کے بعد بی جی پی نے انتظامیہ سے پولیس اہلکاروں کو ان کی حفاظت پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس کا کہنا تھا کہ ہر ایک کارکنان کو سیکیورٹی اہلکار فراہم کرنا ناممکن ہے-

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پولیس کے لئے مشکل ہے کہ ہر سیاسی کارکن یا پنچایتی ممبر کی حفاظت کے لیے نفری تعینات کرے-

تاہم انہوں نے کہا تھا کہ جن کارکنان یا پنچایتی ممبران کو خطرہ لاحق ہے انکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا-

انتظامیہ اور پولیس نے بی جی پی کارکنان اور کئ پنچایتی ممبران کو ضلعی ہیڈکوراٹر یا گلمرگ اور پہلگام جیسے صحت افزا مقامات میں ہوٹلوں میں منتقل کیا تھا-

تاہم ان کارکنان کا مطالبہ ہے کہ انہیں ہوٹلوں میں محصور رکھنے کے بجائے سیکیورٹی فراہم کیے جائے-

کارکنان کو سیکیورٹی تحویل سے چھوڑنے کے معاملے پر بدھ کو بی جی پی کے لیڈر صوفی یوسف جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ سے ملے-

صوفی یوسف کا کہنا تھا کہ دلباغ سنگھ نے انہیں یقین دہانی کی کہ وہ متعلقہ ضلعی پولیس افسران کے ساتھ اس معاملے پر بات کریں گے اور ان کارکنان کی سیکیورٹی کا اہتمام کرے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details