اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں مزید 227 افراد متاثر، تین اموات درج - کورونا وائرس سے مزید تین مریضوں کی موت

جموں و کشمیر میں جمعرات کو کووڈ 19 سے مزید 227 افراد کو متاثر پایا گیا جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،20،971 ہوگئی ہے۔

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں مزید 227 افراد متاثر، تین اموات درج
کووڈ 19: جموں و کشمیر میں مزید 227 افراد متاثر، تین اموات درج

By

Published : Jan 1, 2021, 8:35 AM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید تین مریضوں کی موت ہوگئی جس سے اموات کی تعداد 1883 ہوگئی۔

حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں جمعرات کو 227 نئے کووڈ 19کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان تازہ ترین کیسز میں سے 132 کا تعلق کشمیر سے اور 95 کا جموں صوبے سے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جموں میں سب سے زیادہ 70 معاملات ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد سری گر ضلع میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی علاقے میں فعال کیسز کی تعداد 3،009 رہ گئی ہے جبکہ اب تک 1،16،079 مریض اس وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وہیں جمعرات کو مہلک بیماری کورونا وائرس سے تین مریضوں کی موت ہوگئی جن میں ایک وادی کشمیر جبکہ دو دیگر مریض جموں ڈویژن سے تھے۔

ان اموات کے ساتھ ہی جموں خطے میں اموات کی مجموعی تعداد 697 ہوگئی جبکہ وادی کشمیر میں اب تک 1186 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details