یہ ایسا دوسرا گروپ ہے جس نے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت مکمل کی ہے۔ اس میں شامل تمام افراد صحت مند ہیں۔ وہیں کسی بھی فرد میں کورونا وائرس جیسی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسرینگر حنیف بلخی نے ان افراد کو بدھ کو ان کے گھر روانہ کیا ۔ 221 افراد پر مشتمل اس گروپ میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے جو بیرون ممالک یا بیرون ریاست کے سفر سے کشمیر واپس لوٹے تھے۔
ضلع انتظامیہ سرینگر نے ان تمام افراد کو سرینگر کے مختلف ہوٹلوں کے علاوہ سرکار کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا تھا۔ گزشتہ 14 دنوں سے ان لوگوں کو لگاتار طبی نگہداشت میں رکھا گیا تھا جس دوران ان کی کئی بار طبی جانچ بھی کرائی گئی۔