اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز - کوئی بھی پازیٹریو کیس سامنے نہیں آیا

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز کی جانچ کی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی پازیٹریو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز

By

Published : Mar 3, 2020, 9:40 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 9:50 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے جموں میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی جانچ پڑتال کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ متحرک ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 21 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئی ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی پازیٹیر کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 201 افراد سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ افراد شامل ہیں جو یا تو چین، جنوبی کوریا، ایران ، تھائی لینڈ، اٹلی، جنوب مشرقی ایشیاء جیسے ممالک کا سفر کرچکے ہیں یا ان ممالک کے سفر کرنے والے افراد سے رابطہ ہوا تھا۔'

عوام کو خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ صحت کی مشینری سمیت پوری انتظامی مشینری کو مزید فعال کردیا گیا ہے اور وہ پوری طرح سے چوکس ہے اور تمام سہولیات کو ضرورت کے مطابق رکھا گیا ہے۔

روہت کونسل نے کہا کہ ' چونکہ کورونا وائرس پوری دنیا میں تباہی مچا رہا ہے، انتطامیہ نے چین، ایران اور دیگر متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے افراد کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنانے کے لیے سرینگر ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا حکم دیا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 9:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details