اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: ادھمپور میں 204 افراد قرنطینہ میں - ادھمپور میں کورونا مثبت کیسز

ادھپور میں جمعہ کے روز ضلع انتظامیہ نے 204 افراد کو قرنطین کیا۔ ان میں سے چند افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے، اب ان کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

کووڈ 19: ادھمپور میں 204 قرنطینہ میں
کووڈ 19: ادھمپور میں 204 قرنطینہ میں

By

Published : Aug 29, 2020, 12:29 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں کورونا مثبت کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی قرنطین میں رکھے گئے لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ادھپور میں جمعہ کے روز ضلع انتظامیہ نے 204 افراد کو قرنطین کیا۔ ان میں سے چند افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے، اب ان کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ضلع میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کوئی رینڈم سیمپل لینے میں مثبت پایا جاتا ہے تو اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کو قرنطین کیا جاتا ہے اور ان کی کورونا جانچ کی جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے قرنطین میں رکھے گئے لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کے مطابق جمعہ کے روز ضلع میں 24 کورونا مثبت معاملات کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے بیشتر شہر کے وسط میں رہنے والے افراد ہیں۔ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگا کر سب کو قرنطین کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شام تک مجموعی طور پر 204 افراد کو قرنطین کیا گیا۔

محکمۂ صحت سے موصولہ معلومات کے مطابق انتظامیہ نے اب تک 23872 افراد کو قرنطین کیا ہے۔ ان میں سے 146 کورونا مثبت افراد ادھمپور اور جموں میں زیر علاج ہیں۔ 292 افراد کو ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ 200 افراد کو سرکاری قرنطین میں رکھا گیا ہے۔

اس دوران 1566 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور 21668 افراد نے قرنطینہ کی مدت مکمل کر لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details