پولیس نے ایک 20سالہ نوجوان کی لاش ایک مقامی سکول کے صحن سے برآمد کی ہے۔
ضلع پلوامہ کے چند گام بب گام نامی گاؤں میں ایک 20 سالہ نوجوان عاقب احمد بٹ ولدعبد المجید بٹ کی لاش ناو نگری کے مقام پر ایک سرکاری اسکول کے کمرے سے بر آمد ہوئی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق وہ پیشہ سے نان وائی تھا اور گزشتہ شام اپنے موٹر سائیکل پر کہیں نکلا اور شام دیر گئے تک واپس نہیں آیا۔
اس دوران گھروالوں نے ان کے موبائیل پر کال کرنے کی کوشش کی، رنگ بجنے کے بعد بھی کسی نے اس کا فون نہیں اٹھایا۔؎