شمالی کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں آج انتظامیہ نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 20 سے زائد دکانوں کو سربمہر کر دیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکان سربمہر - لوگ گھروں میں محصور
کوروناوائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکان سربمہر
سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ تحصیلدار بانڈی پورہ اور سمبل کی سربراہی میں دو ٹیمز نے پولیس افسران کے ہمراہ نوسو، ارہگام، شادی پورہ، سمبل اور وانگی پورہ علاقوں کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 20 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ ان تمام 20 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔