ادھر حکام نے یونین ٹیریٹری میں الرٹ کر کے تمام ضلع مجسٹریٹز کے نام اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ’ہم نے بیس ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے ماہ دسمبر میں برطانیہ کا سفر کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا تعلق جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے اور ضلع مجسٹریٹز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ان کا ٹیسٹ کرائیں۔
موصوف نے بتایا کہ برطانیہ سے لوٹنے والے ان مسافروں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔