اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا سے مزید اموات، کل تعداد 248 - پلوامہ میں کووڈ 19 سے اور ایک موت

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 248 ہوگئی ہے۔

پلوامہ میں مزید دو خواتین کی کورونا سے موت
پلوامہ میں مزید دو خواتین کی کورونا سے موت

By

Published : Jul 20, 2020, 10:18 AM IST

Updated : Jul 20, 2020, 11:56 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا واٸرس کا قہر جاری ہے اور خاص کر وادی کشمیر میں ہر روز مثبت کیسز میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد بڑھ جانے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب 248 ہوگئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نہامہ پانپور ایک 55 سالہ شخص کا کورونا واٸرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد 248 ہوگئی ہے اور ضلع پلوامہ میں کورونا واٸرس سے اموات کی شرح 14 ہوگٸی ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ میں اتوار کے روز دو خواتین کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ ضلع میں اگرچہ اتوار کی صبح ایک 75 سالہ خاتون کی موت ہوئی تھی وہیں اتوار کی شام ایک دیگر 65 سالہ خاتون کی موت ہوگئی جس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے ۔

ادھر ضلع اتظامیہ نے کورونا واٸرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ضلع پھر سے لاک ڈاون نافذ کردیا ہے اور لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر: کووڈ 19 سے مزید آٹھ مریضوں کی موت

کورونا کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاؤن نافذ سے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔

Last Updated : Jul 20, 2020, 11:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details