اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: دو کیسز مثبت، 164 افراد کی نگرانی مکمل - دو کیسز مثبت، 164 افراد کی نگرانی مکمل

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا ہے کہ' 164 افراد نے 28 روزہ نگرانی کی مدت مکمل کی ہے اور اب تک دوکیس مثبت پائے گئے ۔

کوروناوائرس: دو کیسز مثبت، 164 افراد کی نگرانی مکمل
کوروناوائرس: دو کیسز مثبت، 164 افراد کی نگرانی مکمل

By

Published : Mar 14, 2020, 11:42 PM IST

کورونا وائرس ( کووڈ ۔ 19 ) پرجاری کئے گئے آج کے میڈیا بلٹین کے مطابق 1878 مشتبہ مسافر جنہیں مشتبہ کیسوں کے ساتھ رابطہ رہا ہے کو نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے جبکہ 1567 افراد کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رکھ کر علاج و معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔

میڈیا بلٹین کے مطابق جو افراد ہسپتالوں میں علیحدہ رکھے گئے ہیں اُن کی تعداد 24 ہے اور جنہیں اپنے گھروں میں نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے اُن کی تعداد 123 ہے ۔

اس کے علاوہ بلٹین میں کہا گیا ہے کہ 89 نمونوں کو تشخیص کیلئے بھیجا گیا ہے جن میں سے 78 نمونے منفی جبکہ 2 مثبت پائے گئے ۔ اب تک باقی 9 کیسوں کا رپورٹ آنا باقی ہے۔

عوام الناس سے التماس کی گئی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے کی جا رہی کوششوں میں اپنا تعاون فراہم کریں تا کہ ایسے لوگوں کی نگرانی کے عمل میں استحکام لایا جا سکے ۔

بلٹین میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تمام سماجی ، مذہبی اور سیاسی تنظیموں کی طرف سے منعقدہ اجتماعات میں شرکت نہ کریں ۔

حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ نہ گھبرائیں اور سماجی طور پر منعقدہ اجتماعات سے اجتناب کریں، غیر ضروری سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال نہ کریں ۔ اس کے علاوہ بنیادی صحت و صفائی کا احتیاط برتیں، بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانستے اور چھینکنے کے وقت احتیاط برتیں ۔

بلٹین میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کو بخار ، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو کو چاہیے کہ وہ فوری طور طبی امداد حاصل کرے۔

لوگوں کو مزید کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات پر یقین کریں جو روزانہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے میڈیا بلٹین میں بیان کیا جاتا ہے ۔

عوام الناس کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ موجودہ کووڈ 19 کے خطرات سے متعلق مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کئے جا رہے ایڈوائیزریز پر سختی سے عمل کریں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details