اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 11:55 AM IST

ETV Bharat / state

اننت ناگ کے لارکی پورہ میں باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل

ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ میں بھارتی فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بھارتی فوج سے اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔ Basketball Tournament in Anantnag

اننت ناگ کے لارکی پورہ میں باسکٹ  بال ٹورنامنٹ کا فائنل
اننت ناگ کے لارکی پورہ میں باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل

اننت ناگ کے لارکی پورہ میں باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کےضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ میں ہندوستانی فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز جانب سے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔نوجوان کھلاڑیوں نے ہندوستانی فوج سے اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔ باسکٹ بال 2023 ٹورنامنٹ میں ضلع اننت ناگ کی کل چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی 19 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر انجیت اوہرا اور دیگر افسران موجود تھے .فائنل میچ ٹیم شیلی پورہ اور ٹیم برینٹی کے درمیان کھیلا گیا۔ شیلی پورہ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹرافی کو اپنے نام کر دیا اور جیت حاصل کی۔

فوج کے مطابق اسطرح کے پروگراموں کا اہتمام مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کے فوائد کے بارے میں آگاہی دینا اور کشمیر کو منشیات سے پاک بنانا ہے ۔
اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے فوج اس کاوش کی کافی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام انعقاد ہوں گے۔اس سے کشمیری نوجوانوں کی آگے جانے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Schools during winter In Kashmir موسم سرما میں طلبا و طالبات کے اہم مطالبے

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کو اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے اس سے نوجوان کھیل کی جانب راغب ہوں گے اور منشیات سے دور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details