اپنے پہلے اقدام کے طور پر ضلع انتظامیہ پلوامہ نے آج مقامی خواہش مند طلباء و طالبات کے لیے کے اے ایس، ائی اے ایس مفت کوچنگ مہیا کرنے کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کرایا۔
ضلع انتظامیہ پلوامہ کی ایک اہم پہل کے دوران آج سیول سروسز کی کوچنگ کرنے کی غرض سے ایک ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاکہ منتخب طلبا کی مفت کوچنگ کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر پلوامہ راگو لنگر محمد کی نگرانی میں ضلع انتظامیہ نے آئی اے ایس / کے اے ایس کے خواہش مند امیدواروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی حمایت کے لیے یہ اقدام شروع کیا گیا ہے۔
215 سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ کے لیے درخواستیں دی تھی تاہم آج 195 امیدواروں نے اسکرینگ ٹیسٹ دیا۔