اردو

urdu

ETV Bharat / state

Faizan Nisar فیضان نثار راجستھان رائلس کے لئے نیٹ بالر ہوں گے - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گڈرو علاقے

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے 17سالہ نوجوان فیضان نثار نے اپنی تیز رفتار بولنگ سے وادی کشمیر کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ قومی کھلاڑیوں کو متاثر کیا ہے۔فیضان نثار راجستھان رائلس کے لئے نیٹ بالر ہوں گے

فیضان نثار راجستھان رائلس کے لئے نیٹ بالر ہوں گے
فیضان نثار راجستھان رائلس کے لئے نیٹ بالر ہوں گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 8:25 PM IST

فیضان نثار راجستھان رائلس کے لئے نیٹ بالر ہوں گے

پلوامہ:مر کز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گڈرو علاقے سے تعلق رکھنے والے 17سالہ فیضان نثار کو راجستھان رائلز نے بطورِ نیٹ باؤلر کیمپ میں شامل کیا۔ فیضان نثار 11ویں جماعت کا طالب علم ہے۔ بچپن سے ہی کھیل کود کا شوق رکھتے تھے۔ انہوں نے وادی کشمیر میں بڑے بڑے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف علاقوں میں کھیل کود میں حصہ لیا جہاں انہوں نے ان بڑے بڑے کھلاڑیوں کو اپنی بولنگ کی وجہ سے مشکلات میں ڈالا ہیں۔

فیضان نے حال ہی میں جموں کشمیر پریمیئر لیگ میں بھی حصہ لیا ہے جبکہ انہوں نے وادی کے محتلف اضلاع میں کھیل کود میں حصہ لیا ہے جہاں پر انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ فیضان ایک نیجی اکیڈمی میں سیکھ رہے ہیں جو عمر نذیر نامی نیشنل کھلاڑی چلا رہے ہیں جن کا تعلق ضلع پلوامہ سے ہی ہیں۔

فیضان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کئی بارے انہوں نے سرینگر میں ٹرائلز میں حصہ لیا تھا جبکہ اس بارے انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں بطورِ نیٹ باؤلر کیمپ میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہیں اور اس وقت راجستھان رائلز کے لئے بطورِ نیٹ باؤلر کیمپ میں شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ان کے والد نثار احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیضان بچپن بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق رکھتا تھا جب کہ وہ پڑھائی کے لحاظ سے بھی کافی ذہین تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہوں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے لئے بہت سپورٹ کیا جس کے اچھے نتائج ہمیں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness camp for farmers بارہمولہ میں کسانوں کیلئے بیداری پروگرام

انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو پڑھائی اسپورٹس کی طرف مائل کریں تاکہ وہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رہے ساتھ ہی وہ تندرست رہے۔اس سلسلے میں ان کہ بہن سمیعہ نثار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کافی محنت کی تبھی وہ اس مقام تک پہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ گھر والوں کی جانب سے انہیں ہر وقت سپورٹ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details