ہندواڑہ: جموں و کشمیر کے ہندواڑہ کے مقبول آباد میں واقع مدرسہ عائشہ صدیقہ اللبنات کی جانب سے سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مقبول آباد اور اس کے اطراف کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ سولہ لڑکیوں نے تعلیمات اور قرآن پاک مکمل کیا اور ان 16 بچیوں اور لڑکوں کی دستار بندی کی گئی۔ اس موقع پر انہیں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
اس دوران علما نے کہا کہ 'تعلیم کی روشنی سے گھروں کے ساتھ ساتھ سماج میں بڑے پیمانے مثبت تبدیلی آتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن کی تعلیم سے ہماری دین اور دنیا دونوں سنور جاتی ہے۔جن گھروں کی بچیوں نے حفظقرآن بنیں ان کے اور ان کے گھر والوں کے نام نیکیاں لکھی جائے گی۔