اردو

urdu

ETV Bharat / state

NCORD Meeting In Budgam بڈگام میں 14 ویں این سی او آر ڈی کی میٹنگ

ڈی سی بڈگام نے کہاکہ ضلع میں منشیات سے پاک سماج بنانے کو پرعزم ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ ضروری اور سخت اقدامات کرے گی۔ اب تک ضلع بڈگام میں 69 مقدمات درج ہو چکے ہیں اور 130 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ 32 بڑے پیمانے پر بیداری کیمپ لگائے گئے۔

بڈگام میں 14 ویں این سی او آر ڈی کی میٹنگ
بڈگام میں 14 ویں این سی او آر ڈی کی میٹنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 8:10 PM IST

بڈگام میں 14 ویں این سی او آر ڈی کی میٹنگ

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں 14-ویں این سی او آر ڈی میٹنگ آج یہاں ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو کی صدارت میں ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر نے میٹنگ طلب کی اور سابقہ ​​این سی او آر ڈی میٹنگ میں طے شدہ مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں چیئر کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم نے منشیات فروشوں کو سخت سزا دینے پر زور دیا۔انہوں نے بڈگام میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے میں براہ راست ملوث تمام محکموں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے جنگلات، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کینابیس (Canabis) کی کاشت کو تلف کرنے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Award Ceremony Held At Pulwama پلوامہ میں تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد

انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو پوست اور بھنگ کی سو فیصد کاشت تلف کرنے کی ہدایت کی۔ انہیں ہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں جو اپنی ملکیتی زمینوں پر یہ اشیاء غیر قانونی طور پر کاشت کررہے ہیں۔ سب ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ سب ڈویژن کی سطح پر پولیس اور اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ مشترکہ پوست اور بھنگ تلف کرنے کی مشقیں کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details