اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی کی حکومت سے اپیل - جموں و کشمیر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والے چودہ برس کے عثمان امین نے چھتیس گڑھ نیشنل اسکول گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی کی سرکار سے اپیل
سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی کی سرکار سے اپیل

By

Published : Feb 16, 2020, 2:34 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:38 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عثمان امین کے والد محمد امین کا کہنا ہے کہ 'ان کے بیٹے نے گزشتہ 5 برسوں سے اسٹیٹ اور نیشنل چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھائی اور حال ہی میں چھتیس گڑھ میں ینگ موڈہ گیم کھیلتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔'

سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی کی سرکار سے اپیل

عثمان امین کے والد کا کہنا ہے کہ 'ان کے بیٹے نے بھارت کی محتلف ریاستوں میں چیمپئن شپس کھیلی ہیں اور اب وہ اولمپکس کھیلنے کا خواہش مند ہے لیکن سرکار ہماری طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آج تک جو بھی خرچ ہوا وہ اپنے ہی بل بوتے پر کیے ہیں۔ میرے بیٹے عثمان امین کی خواہش ہے کہ وہ ایک دن اپنے ملک اور اپنے جموں و کشمیر کا نام روشن کریں۔'

انہوں نے حکومت سے گزارش کی کہ ہم جیسے غریب لوگوں کی طرف توجہ دیں تاکہ ہم آگے بڑھیں اور کچھ حاصل کریں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details