وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ آج الصبح سکمز صورہ میں سرینگر کی نہرو پارک علاقے سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔
سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فوت شدہ خاتون کو 28 جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر فاروق جان کا کہنا تھا کہ فود شدہ خاتون کا تعلق سرینگر سے تھا اور وہ دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔ ان کا 2 جولائی کو کووڈ 19 سے متاثر پایا گیا تھا۔
اس کے قبل سرینگر کے ایس ایم ایچ اسپتال میں شوپیان کی ایک 70 سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ کمیونٹی ایکوائرڈ نمونیہ (سی اے پی) میں مبتلا مریض کا گذشتہ شام انتقال ہوگیا۔