جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں سمیت مختلف اضلاع میں مہاراجہ ہری سنگھ کے 129 ویں جنم دن کے موقع پر یووا راجپوت سبھا ادھم پور کی جانب سے بائیک ریلی نکالی گئی۔ جس میں راجپوت سبھا سمیت ڈوگرہ برادری اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے 129 ویں جنم کے موقع پر ریلی میں سیاسی جماعتوں رہنماؤں ستاھ ستاھ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں جوش و خروش سے شرکت کی۔
سابق ایم ایل اے اور بی جے پی لیڈر اور ڈوگرہ کرانتی دل کے چیف سرپرست بلونت سنگھ منکوٹیا نے کہا کہ یہ ریلی یووا راجپوت سبھا کی جانب سے نکالی گئی تھی۔ جس میں انہوں نے ڈوگرہ کرانتی دل کے نوجوان بھی شامل ہوئے ہیں۔ منکوٹیا نے کہا کہ آج اگر جموں و کشمیر کے لوگ ہندوستانی شہری ہیں تو یہ صرف مہاراجہ ہری کی وجہ سے ہے۔