لار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ارشاد سلفی نے کہا کہ' ترگبل تک پکنک کا اہتمام کرکے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر افراد جو اس گروہ کا حصہ تھے، کا سراغ لگایا جارہا ہے۔'
لاک ڈاؤن: پکنک کا اہتمام کرنے پر کئی افراد گرفتار - پکنک کا اہتمام کرکے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پکنک کا اہتمام کرکے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے کم از کم 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

لاک ڈاؤن: پکنک کا اہتمام کرنے پر کئی افراد گرفتار
ایس ایس پی گاندربل نے بھی ان افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ' ایک بار پھر لوگوں کو متنبہ کیا جارہا ہے کہ کوروناوائرس کے خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماعات سے گریز کریں ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں گرفتارشدگان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔