اردو

urdu

ETV Bharat / state

متاثرہ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والوں کی جانچ - پرواز میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے تقریبا 11 افراد بھی سوار

سرینگر میں ایک خاتون کو کوروناوائرس کے اثرات مثبت پانے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج جہاں طبی عملہ کو خانیار علاقے میں روانہ کیا اور اس بستی میں موجود عوام کا معائنہ کیا گیا۔

متاثرہ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والوں کی جانچ
متاثرہ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والوں کی جانچ

By

Published : Mar 19, 2020, 10:25 PM IST

اطلاعات کے مطابق اس خاتون کے ساتھ بیرون ملک سعودی عرب سے پرواز میں آئے ہوئے افراد کی نشاندہی کرکے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ خاتونِ جس پرواز میں سفر کررہی تھی، اس پرواز میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے تقریبا 11 افراد بھی سوار تھے۔

تاہم ضلع انتظامیہ شوپیان نے نشاندہی کرکے ان 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں اور انہیں پرائمری سینٹر ٹکروں کے ایک وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سرینگر میں کورونا وائرس کا ایک مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے 21 طبی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے جو کہ گھر گھر جاکر معائنہ کرنے کے علاوہ ڈاٹا جمع کریں گے۔ یہ کارروائی اس علاقے میں شروع کی گئی ہے جہاں متاثرہ شہری رہتا ہے ۔طبی ٹیموں نے 300 میٹر کے دائرے میں گھروں میں رہائش پذیر لوگوں کے بارے میں لازمی جانچ کی۔ ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ یہ کارروائی عالمی سٹینڈارڈ اوپریٹنگ پروسیچر کے تحت عمل میں لائی گئی ہے تاکہ وائرس کی روک تھام یقینی بن سکے۔

دریں اثنا سرینگر میں کرونا وائرس کے امکانی پھیلاﺅ کی روک تھام کے لئے انتظامیہ میں پورے ضلع میں لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ فیصلہ ایک شہری کی سفری تفصیلات اوراُس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details