پلوامہ:اگر چہ امتحانات کے نتاٸج سامنے آنے پر پرائیوٹ اسکولوں کا دبدبہ رہتا تھا ۔سرکاری سکولوں کی کارکردگی کافی ناقص ہوا کرتی تھی۔ تاہم سرکار کی جانب سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی سرکاری اسکولوں کے طالب علموں نے اپنا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے۔ اس کی مثال کچھ روز پہلے بارھویں جماعت کے نتاٸج میں بھی دیکھنے کو ملا تھا۔
وادی کے علاوہ ضلع پلوامہ میں بھی سرکاری سکولوں کے نتاٸج کافی حوصلہ افزاہ ہے جس پر طالب علموں کے علاوہ والدین بھی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ ضلع کے کٸ سارے سرکاری سکولوں کے طالب علموں نے پوزیشنز اور ڈسٹنکشنز حاصل کٸیں ہے۔
ضلع میں قاٸم گورٸمنٹ سنٹرل ہاٸی سکول کے طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسکول میں 48 طالب علموں نے ڈسٹنکشن 38 نے گریڑ اے اور 40 نے گریڑ بی کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔